تازہ ترین

’سعودی عرب روس کا ساتھ نہیں دے رہا‘

سعودی وزیرمملکت برائے امورخارجہ عادل الجبیر نے امریکا کو جواب میں کہا ہے کہ سعودی عرب روس کا ساتھ نہیں دے رہا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ تیل پر سیاست نہیں کر رہے نہ ہی تیل کو ہتھیار سمجھتے ہیں تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ مارکیٹ میں استحکام کیلئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل کی یومیہ پیداوار میں 20 لاکھ بیرل کمی کا مقصد تیل پیدا کرنے والے ممالک اور صارفین کو فائدہ پہنچانا تھا۔

عادل الجبیر نے واضح کیا کہ سعودی عرب روس کا ساتھ نہیں دے رہا اور سعودیہ اگر غیر جانبداری سے کام نہ لیتا تو روس اور یوکرین میں قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ نہ ہوتا۔

اوپیک اتحادیوں کیساتھ ہاتھ ملانے پر امریکی صدربائیڈن نے سعودی عرب کو سزا دینے کیلئےقانون سازی کا عندیہ دے دیا۔ امریکی رکن کانگریس نے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی ڈیل ایک سال کیلئےملتوی کرنے کی تجویز دی۔

Comments

- Advertisement -