اشتہار

جاپان: سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کیلیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان نے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کے لیے زبرست سہولت فراہم کر دی۔

جاپان نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم وہ غیرملکی جن کے پاس اقامہ ہو وہ جاپان کا سیاحتی ویزہ اب آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔

اخبار 24 نے جاپانی سفارتخانے کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ سعودی شہریوں کے لیے آن لائن سیاحتی ویزے کے قوانین میں نرمی کی ترمیم پر 27 مارچ 2023 سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

- Advertisement -

جاپان کا سیاحتی ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد ویزہ ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔

جاپان میں اسٹوڈنٹ ویزا کی قیمت کیا ہے؟

جاپانی اسٹوڈنٹ ویزا کی قیمت اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کے ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں، قومیت، آپ کے آنے کی وجہ اور مقامی کرنسی۔

جاپان کے لیے ویزا فیس کی قیمت یہ ہے: ٹرانزٹ ویزا کے لیے 700 ین۔ سنگل انٹری ویزا کے لیے 3,000 ین۔ ڈبل انٹری یا ملٹی انٹری ویزا کے لیے 6,000 ین۔ یہ فیس صرف اس وقت ادا کی جاتی ہے جب آپ کی درخواست منظور ہو جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں