تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

خلیجی ممالک کا رمضان کے چاند سے متعلق اعلان

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے یواےای کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاند کی شرعی رویت سے متعلق شہادتیں موصول نہ ہونے پر نمازِمغرب کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔

قبل ازیں سعودی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ مملکت میں رمضان المبارک 1444 ہجری کے چاند سے متعلق شہادتیں موصول نہیں ہوئی لہٰذا پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔

قطر

قطر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہوگا۔

کویت

کویت میں بھی پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہوگا۔

بحرین

بحرین میں رمضان کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوگا۔

ان کے علاوہ فلپائن میں اور بھارتی ریاست کیرالا میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہوگا۔

Comments

- Advertisement -