11.2 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سعودی عرب: مزید تین ملکوں کو ای ویزے کی سہولت دیدی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے مزید ممالک کے شہریوں کے لیے الیکڑانک ویزے (ای ویزے)کی سہولت دیدی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بارباڈوس، بہاماس اور گریناڈا کے شہریوں کے لیے الیکڑانک ویزے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ اس اقدام کے بعد 66 ممالک کے شہری ای ویزا کی سہولت سے فیضیات ہوسکیں گے۔

ان ممالک کے شہری سعودی انٹری پوائنٹس پر پہنچ کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں یا ویزے کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت وزارت سیاحت کی اسٹریٹجک کوششوں کا اہم حصہ ہے جو مملکت کے عالمی رابطے بڑھانے، اقتصادی تنوع کو فروغ دینے اور وژن 2030 کے تحت سیاحت کے شعبے میں اہداف کے حصول کے لیے ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے پر تعیش شاہی محلات کو ہوٹلوں میں تبدیل کر کے انہیں سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے تین پُرتعیش محلات کو آئندہ سال تک ہوٹلوں میں تبدیل کر کے سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا اور یہ فیصلہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

بھارت سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ

رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 کی دوسری ششماہی میں کچھ شاہی محلات کو سیاحوں کے لیے ہوٹلوں کے طور پر کھولا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں