اشتہار

سعودی عرب: غیرملکیوں کیلئے بھی سفری پابندی کا خاتمہ؟ اب مملکت آسکتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے 2 مئی کو اعلان کیا کہ مقامی شہریوں پر عائد بیرون ملک سفر کی پابندی 17 مئی سے ختم کردی جائے گی لیکن اس دوران غیرملکیوں پر عائد سفری پابندی کے خاتمے اور مملکت آمد سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کیے گئے اعلان میں غیرملکیوں کے سعودی عرب آنے پر سفری پابندی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا گیا جس کے بعد یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ سفری پابندیاں ختم کرکے غیرملکیوں کو بھی 17 مئی کے بعد سے مملکت آنے دیا جائے گا یا نہیں، یہ حالات پر منحصر ہے۔

سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ 17 مئی کے بعد سے سعودی شہری بیرون ملک سفر کرسکیں گے، اس سے قبل پروازوں کے لیے خصوصی طور پر وزارت داخلہ سے اجازت نامہ لینا پڑتا تھا۔

- Advertisement -

تاہم اب ہر طرح کی رکاوٹیں ختم کردی گئی ہیں، ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے سعودی شہری 17 مئی سے باآسانی باہر کے ممالک کا سفر کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سے جانے کے لیے غیر ملکیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں تھی اور نہ اب ہے تاہم پاکستان سمیت 20 ممالک پر پابندی تاحال برقرار ہے۔

سعودی عرب: مسافروں کیلئے ایک اور اچھی خبر

کورونا وائرس کے باعث مذکورہ بالا ممالک کے شہری سعودی عرب نہیں آسکتے۔ تاہم اب سعودی شہریوں کے لیے سفر سے قبل پیشگی اجازت نامہ کی شرط کے بجائے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی شرط عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرائیوٹ ایوی ایشن سمیت مملکت میں کام کرنے والی تمام ایئرلائنز کو ایک سرکلر جاری کردیا جس میں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے حوالے سے عمل درآمد کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔

وہ افراد بھی سفر کرسکتے ہیں جو سفر سے کم از کم دو ہفتے قبل ایک خوراک کورونا ویکسین لگوائیں یا وہ جو گزشتہ چھ مہینے کے دوران کورونا سے صحتیاب ہوئے یا جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں