تازہ ترین

سعودی عرب کی آئندہ ماہ ریکوڈک میں ایک بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع

اسلام آباد : بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں آئندہ ماہ ایک ارب ڈالر تک کی سعودی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی آئندہ ماہ ریکوڈک میں ایک بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری جلد متوقع ہیں، سعودی سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

سعودی سرمایہ کاری کی ہموار تکمیل کیلئے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے ، کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

سعودی عرب کی سرمایہ کاری سےملک میں مزیدغیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، دونوں ممالک معدینات کےشعبےمیں مزید سرمایہ کاری کے معاہدوں پربھی دستخط کریں گے۔

بیرِک کے چیف ایگزیکٹیو مارک برسٹو نے کہا ہے کہ "ریکوڈِک دنیا میں تانبے کے سونے کے غیر ترقی یافتہ منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد 2028 میں کان کنی شروع کرنا ہے، جو ایک جاری فزیبلٹی اسٹڈی سے مشروط ہے۔’

گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان ریکوڈک پراجیکٹ پر 8 بلین ڈالر کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے ھے۔

ریکوڈک دنیا کی سب سے بڑی غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کی کانوں میں سے ایک ہے، یہ منصوبہ 2011 سے روکے جانے کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -