پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

سعودی عرب: انسانی وسائل کی ملازمتیں، بڑا اعلان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے انسانی وسائل کی ملازمتوں کو اپنے شہریوں تک محدود کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ مملکت میں انسانی وسائل کی ملازمتیں صرف سعودی شہریوں تک ہی محدود ہیں کیونکہ مملکت کی جانب سے اپنے شہریوں کو مزید کام فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس بات کی تصدیق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ایک شہری کے سوال کے جواب میں کی جس نے کہا کہ اس کا انٹرویو ایک طبی مرکز میں انسانی وسائل کے ماہر کے طور پر کام کرنے والے ایک غیر ملکی نے کیا تھا۔

- Advertisement -

دریں اثنا، وزارت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کنسلٹنسی خدمات کے پیشوں کو مجموعی افرادی قوت کے 40 فیصد تک مقامی بنانے کے حکم نامے کا دوسرا مرحلہ نافذ کردیا گیا ہے۔

مسجد نبوی ؐ کے دروازوں میں کیا خاصیت ہے؟

پہلا مرحلہ گزشتہ سال اپریل میں نافذ کیا گیا تھا، جس میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ ان ملازمتوں میں 35 فیصد ملازمین سعودی شہری ہونے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں