اشتہار

سعودی عرب : فوجی اخراجات کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں ملک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے فوجی اخراجات پچھتر ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، سعودی عرب میں دفاعی اخرجات میں ایک سال کے دوران سولہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سویڈن میں قائم اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی دوہزار بائیس میں عالمی فوجی اخراجات سے متعلق رپورٹ کے مطابق سعودی عرب فوجی اخراجات میں اضافے کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ اعداد و شمار اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں، تب وہ عالمی سطح پرفوجی اخراجات میں آٹھویں نمبر پر تھا۔7۰4 فی صد اضافے کے ساتھ سعودی عرب نے یوکرین کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں دفاع پر اپنی جی ڈی پی کا زیادہ خرچ کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والے تین ممالک امریکا، چین اور روس ہیں۔

پورے مشرق اوسط کے خطے نے 2022 میں دفاع پر 184 ارب ڈالر خرچ کیے۔اس کے مقابلے میں اسرائیل کے دفاعی اخراجات 4.2 فی صد کم ہوکر 23.4 ارب ڈالر رہ گئے ہیں کیونکہ اس نے اپنے بجٹ کو متوازن رکھنے کے لیے کٹوتیاں کی ہیں۔

مجموعی طور پر عالمی فوجی اخراجات میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 22کھرب 20 ارب (2.2 ٹریلین) ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق شہری دفاع اور موجودہ فوجی سرگرمیوں پراخراجات بشمول سابق فوجیوں کی مراعات اور فوائد، ڈی موبلائزیشن، ہتھیاروں کی تلفی اورغیر فوجی سرگرمیوں میں فوج کی شمولیت وغیرہ کے اخراجات کو اس رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں