تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

سعودی عرب : وزارت زراعت نے فارم ہاؤس مالکان کیلئے بڑا اعلان کردیا

ریاض : سعودی وزارت زراعت نے چھوٹے فارم مالکان کی سہولت کے لیے عارضی طور پر کارکنوں کو اجیر سسٹم کے تحت حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔

وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ وہ زرعی فارمز جہاں کارکنوں کی تعداد 6 یا اس سے کم ہے اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے دیگر فارم ہاوسز سے اجیر سسٹم کے ذریعے عارضی طور پر کارکن حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت زراعت کے ٹوئٹر پر جاری ہدایات کے حوالے سے کہا ہے کہ چھوٹے فارمز کے مالکان کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ اجازت دی جارہی ہے تاہم اس کے لیے فارمز مالکان پر لازم ہے کہ وہ مقررہ شرائط کو پورا کریں۔

عارضی طور پر کارکن حاصل کرنے والے فارمز  مالکان کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ انہیں اضافی کارکن کس مقصد کے لیے درکار ہیں۔ علاوہ ازیں فارم میں کارکنوں کی تعداد 6 سے زیادہ نہ ہونے کی بنیاد پر ہی انہیں عارضی طور پر کارکن حاصل کرنےکی اجازت جاری کی جائے گی۔

سعودی وزارت زراعت کی ہدایت کے مطابق اجیر سسٹم کے تحت عارضی بنیادوں پر حاصل کیے جانے والے کارکنوں کی مدت ایک برس کے دوران 6 ماہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے، ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 12 کارکن اجیر سسٹم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے عارضی کارکنوں کی سہولت مچھلی اور زرعی فارمز کے لیے ہے تاکہ اس سے چھوٹے مزارعین کو فائدہ ہو اور وہ سیزن کے مطابق بہتر فصل مارکیٹ میں پہنچا سکیں۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت افرادی قوت کی جانب سے اجیر سسٹم کے ذریعے کارکنوں کو عارضی بنیادوں پر حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے۔

اس سہولت کے ذریعے ایسے صنعتی اور غیر صنعتی ادارے جو وزارت کی شرائط پر پورا کرتے ہیں ان کی آسانی اور مارکیٹ کی طلب کو دیکھتے ہوئے انہیں یہ سہولت دی جاتی ہے کہ وہ عارضی بنیادوں پر کارکن حاصل کرسکیں۔

اس سہولت سے ان کے اخراجات میں کمی ہوجاتی ہے جبکہ ایسے کارکن جو کسی وجہ سے کام نہیں کرسکتے انہیں بھی روزگارمل جاتا ہے، اس کے علاوہ اجیر سسٹم کے تحت کارکنوں کو کسی دوسری جگہ کام کرنے میں کسی قسم کے قانونی نکتے کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا۔

Comments

- Advertisement -