ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی کی جانب سے یوم وطنی پر پرائیوٹ اور نان پرافٹ سیکٹر میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی کا کہنا ہے کہ پیر 23 ستمبر 2024 کو یوم وطنی کی تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ مملکت میں قومی دن پرچھٹی دی جاتی ہے۔ ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی کے مطابق یہ قانون محنت کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے مطابق ہے اور ہر آجر کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزات صحت نے مملکت کے تمام ریجنز کے ملکی وغیر ملکی رہائشیوں کے لیے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

وزارت نے سعودی شہریوں سمیت مملکت میں مقیم تارکین وطن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سے منصوبے سے مستفید ہوتے ہوئے خود کو انفلوئنزا سے محفوظ رکھیں بالخصوص وہ افراد جو کسی بھی قسم کے متعدی امراض کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ موسمی بخار سے محفوظ رہنے کے لیے لازمی ویکسین لگوائیں۔

سعودی عرب: موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

وزارت صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موسمی بخار سے بچنے کے لیے لگائی جانے والی ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے۔ اس کے لگانے سے جسمانی قوت مدافعت بہتر ہوتی اور موسمی بخار کے حملے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں