جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ملازمت کا نیا نظام نافذ مگر ۔۔۔۔۔۔ غیرملکی ورکرز کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ روز سے ملازمت کے نئے نظام کا نفاذ ہوگیا تاہم پانچ ایسے شعبے ہیں جو نئی پابندیوں اور قوائد وضوابط سے مستثنی ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں پانچ ملازمت کے شعبوں کو نئے نظام میں شامل نہیں کیا گیا ہے، جن میں گھریلو عملہ، چوکیدار، نجی ڈرائیور، چرواہا اور مالی شامل ہیں۔

مذکورہ بالا پیشے پہلے کی طرح کفالت کے تحت ہوں گے اور ان پر نئے نظام کا اطلاق نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون گزشتہ روز (اتوار) سے نافذ العمل ہوگیا جس سے بعد سے کفالت کا نظام نہیں رہا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت میں اس وقت کم وبیش 8.44 ملین غیر ملکی افراد کام کر رہے ہیں جو براہ راست نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔

سعودی عرب : ملازمت کا نیا نظام کل سے نافذ، کیا ہونے والا ہے؟ جانیے!

نئے قانون کے نفاذ کے بعد سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی جن میں ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی شامل ہے، نئے قانون میں غیر ملکی کارکن کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی کے یہاں ملازمت کی اجازت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں