ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سعودی عرب: مقامی اور غیرملکیوں کیلئے نئی سہولتیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر افراد’ پر مقامی اور غیرملکیوں کے لیے مزید نئی سہولتیں فراہم کی ہیں جس سے وہ مستفید ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم افراد نئی سہولت کے ذریعے تعلیمی سرٹیفکیٹ میں ترمیم کی درخواست ابشر افراد کے ذریعے ہی کرسکیں گے۔

- Advertisement -

اس آن لائن پلیٹ فارم پر انگریزی زبان میں نام کی اصلاح اور سماجی حالت (شادی شدہ یا غیر شادی شدہ) کی اصلاح کی درخواست کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔

شہری اولاد کے سول ریکارڈ کو ماں کے ساتھ مربوط کرنے کی درخواست بھی آن لائن کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ سعودی حکومت نے ابشر پر ایڈوانس ایڈیشن بھی جاری کی، اس کا فائدہ بولنے اور سننے سے محروم افراد کو ہوگا، کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں اشاراتی زبان میں مترجم فراہم کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں