تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: فوری ترسیل زر کا نیا طریقہ کار جاری

ریاض: سعودی عرب میں فوری ترسیل زر کا نیا طریقہ کار اور اس کی وضاحت بھی جاری کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں فوری ترسیل زر کے نظام ’سریع‘ نے ترسیل زر کی ایکسپریس سروس کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

سریع نے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اپنے بینک کے ای چینل پر اندراج کرائیں اور پھر فوری ترسیل زر کے پیج پر جائیں جس کے بعد زیادہ سے زیادہ 2500 ریال کی ترسیل کی کارروائی کریں۔

ترسیل زر کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس حوالے سے اطمینان بھی کرلیں۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے ہفتے میں کسی بھی دن 24 گھنٹوں رقوم کی فوری منتقلی ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب، بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف

ساما نے اس حوالے سے کہا تھا کہ فوری ادائیگی کے نئے نظام کے ذریعے تھوک کے تجارتی اداروں کے علاوہ افراد کو بھی فائدہ ہوگا، رقم کی فوری ترسیل ممکن ہوگی، اس سے ادائیگی کا طریقہ کار آسان اور تیز بھی ہوگا جس کی مدد سے معاشرے کے افراد اور تجارتی ادارے کیش فری ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -