اشتہار

سعودی عرب کا فضائی حدود کھولنے سے متعلق بڑا قدم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے تمام ہوائی جہازوں کے لیے فضائی حدود کھول دیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ جب تک اضافی پروازوں کی ضرورت ہے، تمام مسافر جہاز سعودی فضائی حدود استعمال کر سکتے ہیں۔

سعودی ادارے نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا ان تمام ہوائی جہازوں کو سعودی فضائی حدود میں آنے کی اجازت دی جائے گی، جو اوور فلائنگ سے متعلق اتھارٹی کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ حکم کب نافذ ہوگا، اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق 1944 کے شکاگو کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی خواہش کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شکاگو کنونشن میں سول ہوائی جہازوں کے درمیان غیر امتیازی سلوک کی شرط رکھی گئی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تینوں براعظموں کو جوڑنے والا ایک عالمی مرکز ہے، اصول کی اس تبدیلی سے یہ پوزیشن مستحکم ہوگی، اور بین الاقوامی فضائی رابطے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ جون 2021 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو ایک عالمی لاجسٹک مرکز کی حیثیت دینے کے لیے نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس اسٹریٹجی کے نام سے ایک اہم حکمت عملی کا آغاز کیا تھا۔

ایئر کارگو سیکٹر کی صلاحیتوں کو دوگنا کر کے 45 لاکھ ٹن سے زیادہ کرنا اس جامع پروگرام کا ہدف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں