تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سعودی عرب نے زمینی سرحدیں کھول دیں

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کی گئیں زمینی سرحدیں کھول دیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہری، ان کے رشتہ دار اور گھریلو ملازمین جو پڑوسی ممالک میں تھے وہ بری راستے کھلنے سے مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں۔

جنرل ڈائریکٹر آف پاسپورٹ ‘جوازات’ کا کہنا ہے کہ وہ غیر سعودی شہری (مرد و خواتین) ان کے رشتہ دار، ورکرز اور دیگر افراد اجازت نامہ دکھا کر بری راستوں سے مملک میں آنے کے اہل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی باشندے و دیگر کو مملکت میں داخل ہونے کے لیے ‘البشر’ اکاؤنٹ پر آن لائن درخواست مع کوائف درج کروا کر اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

مملکت لوٹنے والے افراد کے لیے کورونا وائرس کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے اور کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج 48 گھنٹے پرانے ہی قابل قبول ہوں گے۔اس مدت سے پرانے کورونا ٹیسٹ کے نتائج قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر 4 زمینی سرحدیں کھولی گئی ہیں جن میں الخفی، الرقعی، البطحا اور شاہ فہد شامل ہیں، دوسرے مرحلے میں دیگر زمینی راستوں سے شہریوں کی امد و رفت کا آغاز کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -