تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: عوام ہوجائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا!

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مملکت کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے متنبہ کیا ہے کہ یوم وطنی پر جمعرات کو سعودی عرب کے تمام علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

قومی مرکز نے بتایا کہ آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے جازان، عسیر اور باحہ میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل جائے گا۔

مدینہ منورہ اور تبوک ریجنوں میں بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ کہ مکرمہ اور ینبع میں رہے گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

سعودی شہر نجران کے علاقے میں بدر الجنوب، ثار، حبونہ اور دیگر مقامات پر آج دوپہر ایک بجے سے رات 8 بجے تک پہلے تیز ہوائیں چلیں گی اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، مدینہ شہر میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

مکہ مکرمہ ریجن میں مقدس شہر، الجموم، بحرۃ، کھلے مقامات اور شاہراہوں پر بھی بارش کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -