تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے فسلطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے فسلطینی پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے توسط سے 50 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔

شاہ سلمان ریلیف مرکز کے جنرل سپروائزر عبداللہ الربیعہ نے ریاض میں یو این آر ڈبلیو اے ایجنسی کے ہائی کمشنر بیار کرینیول کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی حکومت اونروا کو بحران سے نکالنے کے لیے ہر ممکن مالی مدد فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا غزہ، اردن، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرتی ہے۔

رواں سال امریکا نے اس ادارے کو دی جانے والی مالی امداد بند کردی تھی جس کے نتیجے میں ایجنسی کو غیرمعمولی مالی مشکلات درپیش ہیں اور ادارہ اپنی کئئی سروسز بند کرنے اور ملازمین کو نکالنے پر مجبور ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای اور سعودی عرب کا یمن کے لیے 500 ملین ڈالر امداد کا اعلان

یاد رہے کہ 20 نومبر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے لیے 500 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

اضافی امداد کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی امور کے عمومی نگران عبداللہ الربیعہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے بین الاقوامی تعاون الہاشمی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ریلیف مرکز نے یمن جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن وزنی سامان سے لدے تین طیارے یمنی شہر عدن روانہ کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -