تازہ ترین

سعودی عرب : پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ

ریاض : سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت میں غیرملکی ٹرکوں کے لیے طریقہ کار متعارف کرایا ہے، اتھارٹی متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے نیا لائحہ عمل نافذ کرائے گی۔

سعودی عرب کے ہمسایہ ممالک کارگو کے لیے ٹرک استعمال کرتے ہیں، ایک ملک سے دوسرے ملک سامان  کی ترسیل ٹرکوں کے ذریعے ہوتی ہے، یہ ٹرک سعودی عرب بھی آتے ہیں اور سعودی عرب سے گزر کر پڑوسی ممالک بھی جاتے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے طریقہ کار میں اس بات کو مدنظر رکھا ہے کہ مختلف ممالک سے مملکت آنے والے ٹرک ڈرائیور یا مالکان اندرون مملکت سے کاروبار نہ کریں اور سعودی ٹرکوں کے کاروبار متاثر نہ ہوں۔

اتھارٹی نے پابندی لگائی ہے کہ باہر سے مملکت آنے والے ٹرک کو آمد ورفت کا پرمٹ لینا ہوگا اور ان کا روٹ متعین ہوگا۔ انہیں مملکت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پرمٹ کے بغیر سامان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خبردار کیا کہ غیرملکی ٹرکوں سے مقررہ لائحہ عمل نافذ کرانے کے لیے تفتیشی ٹیمیں تعینات ہیں۔

یہ ٹیمیں سال رواں کے آغاز سے اب تک 117 فیلڈ میں تفتیشی دورے کرچکی ہیں۔ نوے فیصد تک پابندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پبلک اتھارٹی نے اپیل کی ہے کہ جو لوگ غیرملکی ٹرکوں کو مقررہ لائحہ عمل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھیں وہ رابطہ نمبر یا ای میل پرمطلع کریں۔

Comments

- Advertisement -