اشتہار

ریکوڈک میں سعودی عرب بڑی سرمایہ کاری کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ریکوڈک میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شئیرز سعودیہ عرب کو فروخت کیے جائیں گے، سعودیہ عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ میں کیے جانے کی تیاریاں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودیہ عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کمیٹی تشکیل دیں گے اس کمیٹی میں وزارت خزانہ، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، وزارت توانائی کے حکام شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو کمیٹی کی تشکیل کیلئے وزارت خزانہ اور توانائی کی سمری ارسال کی جائے گی، کمیٹی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے جس کے بعد پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں