تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب تبدیلی کے لیے تیار!

سعودی عرب نے بدلتے دور سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے اپنے ٹرانسپورٹ نظام میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے اور خود کار الیکٹرک کاروں کا تجربہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے ڈپٹی وزیر رمیح الرمیح کی مدد سے خود کار الیکٹرک کاروں کا تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ تجربہ مستقبل میں ماحولیات کی بہتری، حادثات کی روک تھام اور نظام بہتر بنانے کے مقاصد کے تحت کیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے یہ تجربہ نیشنل ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک اسٹریٹجی کی مد میں کیا گیا ہے جس کا مقصد مملکت کو روڈ کوالٹی اور سیفٹی میں دنیا کا جدید ملک بنانا ہے۔ اس کے تحت سڑکوں پر ہونے والے ایکسیڈنٹ کو کم کرنا، دنیا بھر کی بہترین پریکٹس اور مملکت کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا قیام ہے۔

وزارت کا مزید عزم ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنا جس سے پائیداری، تیل کی کھپت میں 25 فیصد کمی، اور دنیا بھر کی نت نئی اور شاندار ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے مسائل سے نمٹنا بھی ہے۔

خودکار الیکٹرک کاروں کا تجربہ سعودی عرب کے نئے جدید پروجیکٹ نیوم شہرکی ترقی کے لیے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے اور وزارت کا کہنا ہے کہ تاریخی گاڑیوں کے تجربے کے بعد خود کار (سیلف ڈرائیونگ) الیکٹرک کاریں اب سعودی عرب کی سڑکوں پر چلنے سے ایک قدم دُور ہیں۔

Comments

- Advertisement -