تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسپیس ایکس کیپسول کا سفر، سعودی عرب نے تاریخی معاہدہ کرڈالا

ریاض: سعودی عرب نے اپنے خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کے لئے تاریخی معاہدہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے کیپسول کے زریعے دو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس اقدام سے مملکت نجی امریکی خلائی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن جائے گا۔

ذرائع نےنام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ رواں سال کے شروع میں ہیوسٹن میں "ایکزیم اسپیس ” نامی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

معاہدے کے تحت دو سعودی خلاباز اگلے سال کے شروع میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر پر ’اسپیس ایکس‘ سے ’کرو ڈریگن‘ کیپسول پر سوار ہوں گے، یہ دونوں نجی خلائی جہاز پر خلا میں جانے والے پہلے سعودی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سیل فون میں ٹارچ کا خفیہ راز کیا ہے؟

دونوں سعودی خلاباز پہلے سے اعلان کردہ دو امریکیوں ناسا کے ریٹائرڈ خلاباز پیگی وٹسن اور ریس کار ڈرائیور اور سرمایہ کار جان شوفنرکے ساتھ شامل ہوں گے، اے ایکس ٹو ایکزیم کے زیر اہتمام دوسری خلائی پرواز ہوگی۔

واضح رہے کہ خلائی اسٹیشن پر خلانوردوں کو بھیجنے میں پرائیویٹ امریکی کمپنیاں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں کیونکہ ناسا جو اب زیادہ تر توجہ انسانوں کو چاند پر بھیجنے پر مرکوز کیے ہوئے ہے، اب خلائی پرواز کو کمرشلائز کرنا چاہتی ہے جسے امریکا نے دہائیوں پہلے شروع کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -