تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں کرونا کی تازہ صورت حال جانیے

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 1257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وبا کے 32 مریض انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونامریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 974 ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں 1439 کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد وبائی مرض کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 478 ہوگئی۔

سعودی محکمہ افرادی قوت نے ملازمین کو خبردار کردیا

مملکت میں 32 مریضوں کے انتقال کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3199 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبدال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی صورت میں ہورہا ہے۔

سعودی عرب میں نئے کرونا کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے۔ دارالحکومت ریاض میں 88، دمام 64، حفوف 63، حیل 62، بریدہ 59، مکہ 85، جدہ 52، مدینہ 51 اور ینبو میں 50 افراد کروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اسی طرح ملک کے دیگر صوبوں میں بھی کرونا نے اپنے تازہ وار کیے جس کی مجموعی تعداد 1257 بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -