تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز کی تصدیق

ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی، وائرس سے متاثرہ افراد میں 6 سعودی اور 11 مصری شہری شامل ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے دریافت ہونے والے مریض میں پہلا سعودی شہری پہلے سے کرونا میں مبتلا شخص سے ملنے کی وجہ سے مرض کا شکار ہوا ہے۔

کرونا کا دوسرا کیس بھی سعودی شہری کا ہے جو پرتگال سے ترکی کے راستے مملکت پہنچا تھا، تیسرا کیس سعودی خاتون کا ہے جو ایران سے براستہ عمان سعودی عرب پہنچی تھیں۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت کی شہریوں کے لیے نئی ہدایات

رپورٹ کے مطابق چوتھی سعودی خاتون جو ترکی گئی ہوئی تھیں لبنان سے ہوتی ہوئی مملکت پہنچیں، انہیں جدہ کی وزارت صحت کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دو سعودی شہری عراق سے ہوکر آئے تھے جن میں کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد قطیف ریجن میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مکہ کے قرنطینہ میں گیارہ مصری شہریوں کو کرونا کے شبے میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے یہ سب افراد کرونا وائرس میں مبتلا ایک زائر سے ملتے رہے ہیں۔

سعودی عرب میں نئے 17 کیسز کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے، تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن کا علاج عالمی طبی اصولوں کے تحت کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -