جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی کابینہ کا اجلاس: شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اہم فیصلے کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا ہے جس میں متعدد قومی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا گیا نیز اہم فیصلے کیے گیے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابینہ نے جی20 ممالک کے وزرائے ثقافت کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب کی سربراہی میں عالمی مرکز قائم کرنے کو سراہا ہے جس کے تحت سمندر میں ڈوبا ہوا تاریخی و ثقافتی ورنہ نکالا جائے گا۔

عالمی مرکز کے تحت بحیرہ احمر اور خلیج عرب کے سمندروں میں ڈوبا ہوا تاریخی و ثقافتی ورثہ تلاش کرنے کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

- Advertisement -

کابینہ نے سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں سمیت محکمہ کسٹم کی کارکردگی کو سراہا ہے جن کی کوشش سے ملک میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا کر معاشرے کو محفوظ کیا جارہا ہے۔

کابینہ نے حوثی ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے شہروں، شہری آبادی اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے کابینہ ارکان کو جرمن چانسلر سے ہونے والے رابطے کے متعلق آگاہ کیا جس میں دہشت گردی کی ہر شکل کا مقابلہ کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

کابینہ نے شاہ سلمان کی طرف سے ترکی کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

کابینہ نے ولی عہد اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی آن لائن ملاقات کے نتائج کو سراہتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ عراق کی سلامتی اور معیشت کی مضبوطی ہمارے لیے اہم ہے۔

کابینہ نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کے انسداد کے لیے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں