17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب ’آئی پی ایل‘ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے بھارت میں کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اربوں ڈالر کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادار ے بلومبرگ نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی نظریں انڈین پریمیئر لیگ میں 30 بلین ڈالر کے حصص پر ہیں۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشیروں کے ذریعے بھارتی حکومتی عہدیداروں سے رابطہ کیا ہے۔

- Advertisement -

IPL

رپورٹ کے مطابق یہ بات چیت کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ولی عہد نے گزشتہ ستمبر میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا، رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اس لیگ میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری اور اسے دنیا کے دیگر ملکوں تک پھیلانے کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) میں آئی پی ایل کے نگراں عہدیدار نے اس حوالے سے فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) دنیا کی امیر ترین لیگوں میں سے ایک ہے اور 2008 میں اپنے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور کوچوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں