تازہ ترین

سعودی عرب میں وبا پھیلنے لگی، عالمی ادارے کی وارننگ

عالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب میں ’میرس‘ وبا سے متعلق خبردار کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں سانس کی بیماری ’مڈل ایسٹ ریسیپریٹری سڈروم کورونا وائرس (میرس)‘ نے پھر جڑ پکڑنا شروع کردیا ہے۔

سعودی وزارتِ صحت نے اسی ہفتے عالمی ادارہ صحت کو ’میرس‘ وبا سے متعلق اطلاع دی تھی، 6 ماہ کے دوران مملکت میں 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 2 اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔

’میرس‘ کے کیس ریاض اور قسیم کے علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو مردوں اور دو خواتین میں بیماری کی تصدیق ہوئی ہے جن کی عمریں 59 سے 93 سال تھیں.

لیب میں کیسز کی تصدیق کے لیے ریئل ٹائم پولیمریز چین ری ایکشن کی تکنیک بروئے کار لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 15 ستمبر 26 اکتوبر کے درمیان پانچ ہفتوں کے دوران بخار، کھانسی اور سانس کی قلت سمیت علامات پیدا ہوئیں۔ دو اموات 19 اکتوبر اور 24 دسمبر کو رپورٹ کی گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -