اشتہار

سعودی عرب : ڈرائیوروں کیلئے حکومت کی اہم ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں غیرملکیوں کی بڑی تعداد پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے وابستہ ہے، اس سلسلے میں مملکت میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے اکثر ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت انسپکٹرز ان کے یونیفارم کی چیکنگ سخت کی جارہی ہے۔

مملکت کے مختلف علاقوں میں 6 ہزار سے زیادہ تفتیشی آپریشن کیے گئے۔ خلاف ورزی کے مرتکب 349 ڈرائیوروں پر ایک لاکھ ستر ہزار ریال کے جرمانے کیے گئے۔

- Advertisement -

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیفارم کی پابندی نہ کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور پر 500 ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے یوینفارم کی پابندی ضروری کردی گئی ہے، یہ پابندی ایئرپورٹ اور پرائیویٹ ٹیکسی ڈرائیوروں پر بھی لاگو ہے۔

ایپلی کیشن ٹیکسی ڈرائیورز پر 12 جولائی 2022 سے یونیفارم کی پابندی عائد کردی گئی۔ اب یونیفارم کے بغیر کسی بھی ڈرائیور کو ٹیکسی چلانے کی اجازت نہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پابندی لگائی ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور قومی لباس پہنے یا لمبی آستینوں اور سرمئی رنگ کی شرٹ استعمال کریں۔ پتلون اور کالے رنگ کی بیلٹ استعمال کریں۔ شناختی کارڈ گلے میں لٹکائیں۔

اتھارٹی نے توجہ دلائی کہ ٹیکسی ڈرائیور جیکٹ یا کوٹ حسب ضرورت استعمال کرسکتے ہیں۔ ٹیکسی کمپنیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ سواریوں کو فراہم کی جانے والی سہولت کا معیار قائم رکھنے کے لیے ضروری ضوابط پر عمل کریں اورکرائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں