جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب: خاندانوں کو اپنا گھر مہیا کرنے کا مشن، ایک اور بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام(مقامی خاندانوں کو اپنا گھر فراہم کرنا) کے تحت ایک اور اہم معاہدہ طے پایا ہے جو اس مشن کی تکمیل میں معاونت فراہم کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (آر ای ڈی ایف) نے نیشنل کمرشل بینک (این سی بی) کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وزات ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کو مالی اعانت اور رہائش کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

سعودی رئیل اسٹیٹ فنڈ اور نیشنل کمرشل بینک فنانسنگ خدمات فراہم کریں گے۔ سکنی پروگرام کے لیے آر ای ڈی ایف کے ذریعے فنانسنگ ایجنسیوں کے ساتھ کیا جانے والا یہ چوتھا معاہدہ ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں اپنا گھر، عوام کے لیے خوشخبری

مرحلہ وار ان اقدامات کا مقصد سعودی خاندانوں کو اپنے گھر کا مالک بنانے کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ سعودی رئیل سٹیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے جنرل سپروائزر منصور بن مادی کا کہنا ہے کہ سعودی خاندانوں کی مالی معاونت اور رہائش کی خدمات کے لیے مستقبل میں مزید اقدامات کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ سکنی پروگرام کا مقصد 2030 تک 70 فیصد سعودیوں کو اپنے گھر کا مالک بنانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں