جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں اپنا گھر، عوام کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مقامی خاندانوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کے لیے وزارت ہاؤسنگ کے ‘سکنی پروگرام’ کے تحت 4 بڑے معاہدوں پر دست خط ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام کے تحت ملکی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں سکنی فورم کے دوران متعدد ایجنسیوں کے ساتھ چار معاہدوں پر دستخط کیے گئے، اس اقدام کا مقصد سعودی خاندانوں کو اپنا گھر خریدنے میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

- Advertisement -

سعودی خاندانوں کو گھروں کی فراہمی آسان بنانے کے لیے متعلقہ ایجنسیوں سے 4 معاہدے طے کیے گئے۔

اس مشن کے تحت جن سعودی خاندان کے پاس اپنا گھر نہیں انہیں مکان خریدنے کے لیے آسان ماحول پیدا کیا جائے گا، اس حکمت عملی سے سعودی عرب میں 2030 تک گھر کی ملکیت کو 70 فیصد تک بڑھا کر وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سکنی پروگرام کے ذریعے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

سعودی عرب: رہائشی مکانات سے متعلق بڑا منصوبہ

ریاض میں منعقد ہونے والے سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی فورم کے دوران متعدد شراکت داروں، بشمول فنانسروں، ڈویلپرز اور ٹھیکیداروں کو اُن کی کوششوں پر اعزازی سند دی گئی، پروگرام میں وزیر ہاؤسنگ ماجد الحقیل نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں مملکت کے دارالحکومت ریاض میں ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ مکانات کی تعمیر کے لیے 1 بلین ریال کی لاگت سے رئیل اسٹیٹ فنڈ کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں