تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: ممنوعہ ممالک میں موجود غیرملکیوں کی مشکل آسان ہوگئی

ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی توسیع کردی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے وضاحت پیش کی کہ جن تارکین وطن کے ویزوں اور اقاموں کی توسیع نہیں ہوئی وہ فکر نہ کریں، باری آنے پر ان کے بھی اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں خود کار طریقے سے 30 نومبر 2021 تک کی توسیع کردی جائے گی۔

جوازات سے آن لائن ایک شہری نے استفسار کیا تھا کہ میرا گھریلو ڈرائیور بھارت میں ہے اور اس کا اقامہ 30 ستمبر کو ختم ہوجائے گا، ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام آیا کہ حکومت نے مفت توسیع کا انتظام کیا ہے، کیاں کروں؟۔

مذکورہ سوال پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت جاری کی اور بتایا کہ وہ فکر کے بجائے اپنی باری کا انتظار کریں، حکومت ممنوعہ ممالک میں موجود غیرملکیوں کی پریشانی دور کررہی ہے۔

سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار ممالک میں موجود غیرملکیوں کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر تک کے لیے توسیع کے احکامات صادر کیے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب نے پاکستان، انڈیا اور بنگلادیش سمیت متعدد ممالک سے براہ راست پروازوں کی آمد پرمشروط پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -