تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا وائرس ، سعودی عرب کا کرفیو میں نرمی اور خاتمے سے متعلق بڑا اعلان

ریاض : سعودی عرب نے 21 جون تک کرفیو ختم کرنے اور رواں ہفتے سے نرمی کا اعلان کردیا ،نرمی کے دوران مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پرعائد پابندی بھی اٹھا لی جائے گی تاہم کرفیو میں نرمی کا اطلاق مکہ پرنہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں، سعودی عرب کے تمام شہروں سے 24گھنٹے کا جزوی کرفیوختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صحت حکام کی سفارشات پر کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےحکم پر پہلےمرحلے میں صبح6 سےسہ پہر3بجےتک کرفیو میں نرمی ہوگی ، فیصلے کااطلاق 28 مئی سے 30 مئی تک تک ہوگا، دوسرے مرحلے میں اتوار 31 مئی سے ہفتہ 20 جون کی شام تک صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی تاہم اس فیصلے کا اطلاق مکہ مکرمہ اوراس سےملحقہ علاقوں پرنہیں ہو گا، مکہ مکرمہ میں بدستور24 گھنٹے کرفیو برقرار رہے گا۔

کرفیومیں نرمی کے دوران تجارتی سرگرمیوں سمیت ہوٹلز،ریسٹورنٹس،مالزکھولنےکی اجازت ہوگی جبکہ اندرون ملک پروازیں بھی بحال کردی جائیں گی۔

اتوار 31 مئی سے سعودی عرب کی تمام مساجد جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کے لیے کھول دی جائیں گی تاہم مساجد میں حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی۔ جبکہ مکہ مکرمہ کی مساجد اس سے مسثنی ہوں گی اور مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نمازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی۔

پبلک مقامات پر 24 گھنٹے سماجی دوری کی پابندی جاری رہے گی، اس کے علاوہ شادی کی تقریبات اور تعزیتی اجتماعات میں پچاس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مکہ کے علاوہ سعودی عرب کے تمام شہروں سے اکیس مارچ تک کرفیوختم کردیا جائے گا، جس کے بعد حالات معمول پر آجا ئیں گے، کرفیوکورونا وائرس کا پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ کیا گیا تھا۔

خیال رہے سعودی عرب میں COVID-19 کے 2،235 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 74،795 اور ہلاکتوں کی تعداد 399 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -