پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب نے پروازیں اور تمام راستے کھولنے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے 31 مارچ سے عارضی سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے پیشِ نظر عائد کی گئی عارضی سفری پابندیاں ایس او پیز کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے 31 مارچ سے مملکت کے تمام بحری، بری اور فضائی راستے کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں یہ احکامات نافذالعمل ہوتے ہی شہریوں کو مملکت سے باہر آنے اور جانے کی اجازت ہوگی۔

انٹرنیشنل فلائٹس پر مکم پابندی بھی 31 مارچ سے اٹھا لی جائے گی اور بین الاقوامی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

یہ فیصلہ ویکسینیشن پروگرام کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ویکسین فراہم کر کے انہیں سفر کی اجازت دی جائے۔اس وقت تک مملکت کے تمام علاقوں میں ویکسین کی تقسیم اور لگانے کا عمل انجام پا چکا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں