جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب : ریل میں سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی مجلس شوری نے آن لائن اجلاس میں نجکاری قانون کے مسودے کی منظوری دی ہے جبکہ کئی امور پر بحث کی گئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجلس شوری نے ریلوے جنرل کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ریل سے سفر کرنے والوں کے ٹکٹ اور مال گاڑی کے نرخ سستے کرے۔

اراکین کا کہنا تھا کہ ریل کے کرائے صارفین کے لیے پرکشش ہوں، اس سلسلے میں سار نامی کمپنی کے ساتھ جلد از جلد رابطہ کرکے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں اراکین مجلس شوریٰ نے وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورس میں شامل بعض مضامین کو مہارت اور پیشہ ورانہ مضامین میں تبدیل کرے۔

اس کے علاوہ طلبہ و طالبات میں مختلف مہارتیں اور ان کی صلاحیتیں اجاگر کرے اور کورس کی کتابوں کے بجائے نوٹس پر انحصار والے مسائل کو حل کرے۔

رکن مجلس شوری احمد الزیلعی نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ثانوی سرٹیفکیٹ کے حصول کی تاریخ والی شرح منسوخ کی جائے۔

یاد رہے کہ وزارت تعلیم نے یہ شرط عائد کی ہوئی ہے کہ سعودی جامعات میں ایسے ثانوی پاس طلبہ وطالبات ہی داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جن کے سرٹیفکیٹ کے حصول پر پانچ برس سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں