تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب: اومیکرون کے باعث سفری پابندیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریاض: سعودی عرب میں صحت کے ادارے اومیکرون وائرس کے پیش نظر شہریوں کو سفر سے روک رہے ہیں۔

سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایہ) کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسرعبداللہ القویزانی نے بھی مسافروں پر روز دیا ہے کہ وہ ہائی رسک والے ممالک میں سفر نہ کریں۔

عبداللہ القویزانی کا کہنا ہے کہ ہائی رسک والے ممالک کے سفر سے اجتناب کیا جائے جہاں کورونا وائرس کی نئی شکل ’اومیکرون‘ کے بڑھتے ہوئے کیسز خطرناک حد تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت یورپ تبدیل ہونے والے کورونا وائرس ’اومی کورون‘ کی لپیٹ میں ہے جہاں اس وائرس کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

وقایہ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ نئے ویرینٹ کے حوالے سے یورپ ہائی رسک ہے۔ یورپی ممالک میں اومی کورون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وہاں احتیاطی تدابیر پرعمل شروع کردیا گیا۔

یورپ میں بعض سماجی و تفریحی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ جانا انتہائی ضروری ہوتو سخت احتیاطی تدابیر اختیا رکی جائیں تاکہ ’اومیکرون ‘ سے محفوظ رہا جاسکے، اومی کورن کی وجہ سے جن ممالک میں صورتحال خطرناک ہے ان میں امریکا، برطانیہ ، فرانس، جرمنی ، ہالینڈ ، بلجیکا، ڈنمارک،سوئٹزرلینڈ، بیلجیم ، آسٹریا، یونان، پرتگال اور اٹلی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -