تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ انتباہ جاری

ریاض: سعودی عرب میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طلبا کے والدین کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ بچوں کے لیے مقرر ویکسین کا کورس مکمل نہ کرانے پر کارروائی ہوگی، اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کریں گے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے طلبا بیمار ہوکر دوسروں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں، سعودی عرب میں نافذ العمل تحفظ اطفال قانون کی دفعہ 3 کی شق تین کے تحت بچوں کے لیے مقررہ ویکسینوں کے سلسلے میں کوتاہی ان کے ساتھ لاپروائی شمار ہوگی جس پر ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ مملکت میں تحفظ اطفال قانون کی دفعہ ایک میں کہا گیا ہے کہ موروثی امراض سے بچانے والی ویکسینیں دلانا بچوں کا حق ہے، والدین خصوصی توجہ ہیں۔

ویکسین نہ لگوانے والے بچوں کے اسکول میں داخلے پر پابندی

‘بچوں کو بنیادی ضرورت فراہم کرنا ان کا حق ہے، ویکسین نہ لگوانا کوتاہی سمجھی جائے گی’۔

سعودی عرب میں تحفظ اطفال قانون کی دفعہ ایک کے بموجب بچوں کی جسمانی، جذباتی، نفسیاتی، تربیتی، تعلیمی، فکری، سماجی، ثقافتی، سلامتی اور صحت ضروریات بنیادی حقوق میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -