تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: شوہر نے نیا موبائل تحفے میں کیوں دیا؟ وجہ جان کر بیوی عدالت پہنچ گئی

ریاض: سعودی عرب میں شوہر کی چال پکڑی گئی، بیوی نے عدالت سے رجوع کرکے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر نے مجھے نیا موبائل فون خرید کر دیا لیکن اس کا مقصد تحفہ نہیں بلکہ میری جاسوسی کرنا تھا۔

بیوی نے بتایا کہ شوہر نے موبائل فون میں نگرانی ایپ(خفیہ ایپلیکیشن) ڈال کر دیا جس کا مجھے اندازہ نہ ہوسکا اور اس طرح وہ میرے موبائل سے ساری معلومات اکھٹی کرتا تھا۔ شقی القلب شوہر نے میری سہیلی کے درمیان ہونے والے پیغامات بھی خفیہ طور پر حاصل کرکے اس کے سسرال بھیجے۔

سعودی عورت کا کہنا تھا کہ شوہر کی اس حرکت سے میری دوست کے گھر لڑائی ہوئی اور بات طلاق تک جاپہچنی۔ شوہر کے شک سے تنگ سعودی خاتون نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

سعودی شوہر اپنی بیوی کے خلاف انوکھی شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا

انہوں نے اپنے مقدمے میں کہا گیا شوہر سے طلاق دلوائی جائے اور عدالت اسے سزا بھی دے۔

Comments

- Advertisement -