اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سعودی عرب: اوقات کار جو پہلے تھے وہی رمضان میں بھی ہوں گے، عید کی تعطیلات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی مالیاتی منڈی(تدوال) نے رمضان کے اوقات کار جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ جیسے عام دنوں میں سرگرمیاں بحال رہتی تھیں وہی رمضان میں بھی رہیں گی۔

سعودی اسٹاک ایکس چینج کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تدوال میں روزانہ صبح ساڑھے نو سے 10 بجے تک آدھے گھنٹے کے لیے شیئرز کی نیلامی ہوگی۔

اسی طرح صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک شیئرز مارکیٹ کھلی رہے گی۔ جبکہ سہ پہر 3 سے 3:10 تک نیلامی بند ہوگی۔ اور پھر 3 بجکر 10 منٹ سے 3 بجکر 20 منٹ تک بندش کے نرخوں پر لین دین ہوگا۔

اسٹاک ایکس چینج میں بانڈز مارکیٹ 10 بجے صبح سے سہ پہر تین بجے تک کھلی ہوگی۔ بانڈز کی لین دین کے بعد میٹنگ طے کی گئی ہے۔

عیدالفطر کی تعطیلات 10 مئی سے شروع ہوگی اور پھر 17 مئی سے مارکیٹ کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں