جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

سال 2025، سعودی عرب میں کیسے منایا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیا سال 2025 شروع ہونے میں لگ بھگ تین ماہ کا عرصہ باقی ہے اور یہ سال سعودی عرب میں ایک نئے منفرد انداز میں منایا جائے گا۔

سعودی وزارت ثقافت نے سال 2025 کو دستکاری کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشرے میں دستکاروں کی اہمیت اجاگر ہوگی اور ثقافی روایات کو فروغ ملے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق کابینہ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے اور سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کابینہ کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے قومی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

- Advertisement -

یہ حکومتی اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت قومی ثقافتی حکمت عملی کے اہداف میں سے ایک ہے، جس میں قومی شناخت اور سعودی ثقافت کو اپنے بڑے مقاصد میں شامل کیا گیا ہے۔

وزارت ثقافت کے پلیٹ فارم سے ’ہینڈی کرافٹس کا سال‘ کے عنوان سے ثقافتی اقدار کو مضبوط کر کے قومی شناخت کے اس لازمی جزو کو فروغ دیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت مقامی طور پر تیار کیے جانے والے مٹی کے برتن، روایتی لباس، سرامک کے ماڈلز، چمڑے کی مصنوعات، تانبے کی اشیاء، سلائی، رنگ سازی، لوہے کی اوزار، سونے کے زیورات اور مقامی کاریگروں کے ہاتھوں سے بنی دیگر تخلیقات کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔

دستکاری کی ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں کے ذریعے ہنر مندوں کی صلاحیتوں اور قومی معیشت کو فروغ دیا جائے گا

واضح رہے کہ وزارت ثقافت نے مقامی دستکاری اور ثقافت کے اہم عناصر کو ابھارنے کے لیے 2020 سے سالانہ ’ ثقافتی سال‘ کا آغاز کیا ہے۔

اس سے قبل 2020 میں ’عربی خطاطی کا سال‘ منایا گیا جس کو عالمی وبا کورونا کے باعث 2021 تک بڑھا دیا گیا تھا۔

2022 کو ’سعودی کافی کا سال‘ کے طور پر منایا، 2023 کو ’عربی شاعری کا سال‘ کے طور پر منایا گیا جب کہ رواں سال 2024 کو ’اونٹ کا سال‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں