تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب : سیکڑوں نوجوانوں کو برسر روزگار کردیا گیا

ریاض : سعودی عرب میں ریاض کی ایک فلاحی انجمن "مساعی” نے ایوان تجارت کے تعاون سے ایک روزگار پروگرام کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں300 سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو روزگارملا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق روزگار پروگرام میں چار ہزار200 سعودی نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیدواروں سے ان کے کوائف اور انٹرویو کیے گئے۔

امیدواروں کی لیاقت اور تجربے کو مدنظر رکھ کر مختلف ملازمتوں کے لیے ان کی درجہ بندی کی گئی۔

سعودی نوجوانوں کو افرادی قوت، ٹریفک، ڈیزائن، قرضوں کی وصولی، اکاؤنٹنٹس، گودام انچارج، انجینیئر، ڈیٹا آپریٹر، الیکٹرانک ٹیکنیشن، بکنگ، ٹرینرز وغیرہ کی اسامیوں کی آفرکی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -