بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

محمد بن سلمان کا فٹبال شائقین کو مفت جاپان بھیجے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی فٹبال ٹیم کا میچ دیکھنے کےلیے سعودی شائقین کو مفت جاپان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جاپان میں الہلال کلب کے ہونے والے فٹبال میچ کو دیکھنے کےلئے سعودی شائقین کو لے جانے کی غرض سے 4 طیارے فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ہونے والے ایشیا کپ میں سعودی عرب کی الہلال کلب ٹیم شرکت کررہی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنی طرف سے الہلال کے مداحوں کو 24 نومبر کو جاپان کے سایٹاما اسٹیڈیم تک لے جانے کےلئے 4 جہاز فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ولی عہد کی خواہش ہے کہ جاپان میں ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کےلئے سعودی شائقین سٹیڈیم میں موجود ہوں جس کےلئے متعلقہ اداروں کو تمام تر تیاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اعلان ریاض کے شاہ سعود یونیورسٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں الہلال کلب کی کامیابی کی خوشی میں کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں