ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا پناہ گزینوں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی حکومت نے ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کی سہولت کے لیے بڑا اہم اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی کا بینہ کا اجلاس منگل کو ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں جدہ میں ہوا جس میں ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کی اقامہ فیسیں چار سال تک سعودی حکومت کی جانب سے ادا کرنے کے فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کے اقامے اور ورک پرمٹ کی فیسوں کے علاوہ ان کے اہل خانہ پرعائد ماہانہ ٹیکس کے حوالے سے کہا گیا گیا کہ پناہ گزینوں کی تمام قانونی اقامتی دستاویزات کی فیسیں مقررہ تاریخ اجرا سے چار برس تک حکومت کے ذمہ ہوں گی اور اس حوالے سے پناہ گزینوں کے اقاموں کی عدم تجدید پر عائد ہونے والے جرمانوں کی ادائیگی شامل ہے۔

- Advertisement -

کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈے میں شامل مختلف امور کا جائزہ لیا گیا جن میں مجلس شوریٰ کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات شامل تھیں۔ اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ کو جمہوریہ ڈومینیکا کے ساتھ سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت تیار کرنے کا اختیار دیا گیا۔

سعودی عرب میں جوہری اور ریڈیو لاجیکل ریگولیٹری اتھارٹی اور عراق کے ریڈیو ایکٹیو کنٹرول اتھارٹی کے مابین تابکاری کے تحفظ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی جب کہ ٹریفک ضوابط میں بھی بعض تبدیلیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں