تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن؟

سعودی عرب نے تیل پر منحصر معیشت کو دیگر شعبوں سے ترقی دینے کے لیے نئی قومی ‏ایئرلائن کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے معیشت کی جہتوں کو پروان ‏چڑھانے اور مملکت کو عالمی لاجسٹک مرکز میں تبدیلی کی پالیسی کے تحت نئی قومی ایئرلائن ‏لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی قومی ایئرلائن سے نہ صرف سیاحت، حج و عمرہ اور کارگو کو فروغ ملے گا بلکہ مربوط بین ‏الاقوامی منزلوں کی تعداد 250 بڑھ جائے گی۔ اسی طرح نئی ایئرکارگو کی گنجائش 4.5 ملین ٹن ‏سے زیادہ ہو گی۔

اس وقت مملکت کی قومی ایئرلائن سعودی عربیئن (السعودیہ) ہے جو کہ کئی نشیب و فراز سے ‏گزر کر اب کورونا کی مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ ‏

السعودیہ حجم کے لحاظ سے خطے میں چھوٹی ایئرلائن نیٹ ورک کی حامل ہے اور یہی وجہ ہے ‏کہ مستقبل کے تقضاوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نبردآزما ہونے ہونے کے لیے نئی ‏ایئرلائن کا منصوبہ بنایا گیا۔

اس کی ایک وجہ سعودی عرب کی 2030 تک غیرتیل آمدنی کو 45 ارب ریال تک بڑھانے کی جانب ‏پیش قدمی ہے۔

Comments

- Advertisement -