تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب کے ٹریفک قوانین اور جرمانے

دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کو سختی سے لاگو کیا جاتا ہے تاکہ سڑکوں پر گاڑیوں کے درمیان نظم وضبط برقرار رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بھی بچا جاسکے۔

اس خبر میں ہم آپ کو سعودی عرب کے ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہ کریں گے یہ بھی سمجھانے کی کوشش کریں گے کہ کن کن صورتوں میں جرمانے ہوتے ہیں، ان قوانین کا جاننا غیرملکیوں کے لیے زیادہ ضروری ہوتا ہے کیوں کہ وہ دیگرممالک سے نئے آئے ہوئے ہوتے ہیں۔

ٹریفک سگنل کا قانون

سعودی عرب میں ٹریفک سگنل قانون کی خلاف ورزی پر تین ہزار ریال تک جرمانہ ہوتا ہے، اب سڑکوں پر ڈیجیٹل چالان کا نظام نصب کردیا گیا جو خودکار طریقے سے سنگل توڑنے والے کی تفصیلات مرکزی روم تک فراہم کردیتا ہے۔

سیدھے ہاتھ کی طرف مڑنا

سعودی عرب میں سگنل لائٹ کے پاس ساھر سسٹم لگایا گیا ہے جو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ گاڑی سیدھے ہاتھ کی طرف موڑتے ہوئے رفتار دھیمی رکھیں اور مڑنے کا اشارہ بھی دیں۔ اگر رفتار زیادہ ہو یا مڑتے وقت اشارہ نہ دیا جائے تو ساھر سسٹم خلاف ورزی ریکارڈ کرکے فوری طور پر گاڑی کے مالک کے موبائل پر ارسال کردیتا ہے۔

گاڑیوں کا نمبر پلیٹ

سعودی عرب میں گاڑیوں پر نمبر پلیٹ کا نمایاں ہونا ضروری ہے، بصورت دیگر 1 سے 2 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔

گاڑیوں کی انشورنس

مملکت میں ٹریفک قانون کے تحت سالانہ بنیادوں پر تھرڈ پارٹی یا مکمل انشورنس کرنا بھی لازمی ہے، انشورنس نہ کرانے پر 100 سے 150 ریال تک چالان ہوسکتا ہے۔

زیبرا کراسنگ اور غلط پارکنگ

گاڑیوں کی غلط پارکنگ یا زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر بھی سو سے ڈیڑھ سو ریال کا جرمانہ ہوتا ہے، گاڑی کو اگر اسٹارٹ حالت میں چھوڑی جائے تو یہ بھی خلاف قانون ہوگا۔

160 سے 300 ریال جرمانہ: ٹریفک قانون کی وہ خلاف ورزیاں جن پر ایک سو ساٹھ سے تین سو ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے ان میں بغیر انڈیکیٹر دیے گاڑی موڑنا، بلا ضرورت ہارن کا استعمال کرنا، سیٹ بیلٹ نہ باندھنا اور شیشے کے ساتھ ایسی اشیا رکھنا جس سے باہر کے مناظر واضح نہ ہورہے ہوں شامل ہیں۔

300 سے 500 ریال جرمانہ: گاڑی کی ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال یا دیگر کام کرنا، اسی طرح گاڑیوں سے کچرا پھینکنا، مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانا، کم عمر بچے کی ڈرائیونگ پر تین سے پانچ سو ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

500 سے 900 ریال جرمانہ: سعودی عرب میں سائنر بجاتے ہوئے جانے والی ایمبولنس گاڑی کے پیچھے اپنی گاڑی بھگانا، کسی گاڑی کو راستہ نہ دینا اور ٹریفک اہکار کے اشاروں پر عمل نہ کرنے پر مذکورہ جرمانہ ہوگا۔

1000 سے 2000 ریال جرمانہ: ممنوعہ اوقات میں بھاری گاڑیوں کو سڑک پر لانا، ریلوے لائن پر اپنی گاڑی کھڑی کرنا، کسی وہیکل پر ایسی نمبر پلیٹ ہو جو وضح نہ ہورہی ہو، شاہراہ پر ایسے خطرناک موڑ پر دوسری گاڑی کو کراس کرناجہاں کراسنگ منع ہو ان تمام صورتوں میں جرمانہ کی حد 1 سے 2 ہزار ریال ہوگی۔

3000 سے 6000 ریال جرمانہ: سعودی عرب میں اگر آپ سرخ لائٹ پر سگنل توڑیں تو جرمانے کی حد 3 سے 6 ہزار ریال ہوگی، اسی طرح طلبا کو اپ اینڈ ڈروپ دینے والی گاڑی کو غلط سمت سے کراس کرنے، شاہراہوں یا شہرکےاندر چیک پوسٹوں پر گاڑی نہ روکنے پر بھی جرمانے کی مذکورہ رقم ہوگی۔

5000 سے 10000 ریال جرمانہ: مملکت میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانا، گاڑی کی اصل بناوٹ کو تبدیل کرنا اور ممنوعہ نمبر پلیٹ گاڑی کے استعمال پر پانچ سے دس ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -