تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی حکام کی کارروائی، 10 لاکھ سرجیکل ماسک برآمد

ریاض : سعودی حکام نے ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی، وزارت تجارت نے ایک خفیہ گودام پر چھپامار کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں ماسک برآمد کرلیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے حائل شہر میں خفیہ اطلاعات پر چھپا مار کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ حفاظتی ماسک برآمد کرلیے ہیں، گودام مالک آن لائن ماسک فروخت کرتا تھا۔

سعودی وزارت تجارت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ اپلوڈ کیا تھا کہں جس میں وزارت کے اہلکاروں کو گودام پر چھاپہ مارتے دیکھا جاسکتا ہے، حکام نے گودام سے ماسک ضبط کرکے سرکاری نرخ پر دکانداروں کے حوالے کردئیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حفاظتی ماسک غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ پہلے دیا چکا تھا، حالیہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، سعودی عرب میں اب تک 1299 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 8 افراد کی موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -