پیر, جون 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیر کو مدینہ منورہ میں تیز ہوا چلے گی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کی رفتار 40 سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، سب سے زیادہ العلا، خیبر، الحناکیہ اور المہد متاثر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوا کی تاثیر مدینہ منورہ شہر کے علاوہ قرب وجوار میں بھی محسوس ہوگی، جبکہ یہ کیفیت شام 7 تک رہے گی جس کے ساتھ حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

طریف میں آج دو پہر سے رات 10 بجے تک گرج چمک رہے گی،دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ درمیانے درجے کی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے سبب 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خراسان رضوی کے مشہد کے انقلاب چوک پر ایک کار میں پھنسے 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

صوبائی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں منگل سے موسلادھار بارشیں شروع ہو گئی ہیں اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

مون سون بارشیں : محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

رپورٹس کے مطابق انقلاب چوک پر امدادی کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں