ریاض : سعودی ایوی ایشن فورم کی جانب سے ائیر شو میں سعودی صحرا جہازوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن فورم کی جانب سے ائیر شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی، ائیر شو شروع ہوا تو یو اے ای اور سعودی پائلٹس نے تربیتی جہازوں کو فضا بلند کیا اور سعودی صحرا جہازوں کی گھن گرج سے گونج اٹھے اور ایسے شاندار اور خطرناک کرتب دیکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
مختلف رنگوں کو چھوڑتے ہوئے جہازوں نے صحرا کو قوس قزح کے رنگوں سے بھر دیا۔
تمام ائیر بیس پر ہونے والے ائیر شو میں درجنوں چھوٹے بڑے جہاز اور ہیلی کاپٹرز نمائش کے لئے رکھے گئے تھے جن میں جنگی ہیلی کاپٹر اپاچی اور ڈرون طیارے حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
ائیر شو کو دیکھنے کے لئے سعودی شہریوں کے علاوہ دیگر تارکین وطن کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی، جس نے ائیر شو کو خوب محظوظ کیا۔