جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

سعودی دلہن کی مہمان خواتین سے انوکھی فرمائش

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کا دن ہر لڑکی کے لیے یادگار ہوتا ہے سعودی عرب میں ایک دلہن نے اپنی شادی میں مدعو خواتین سے وہ فرمائش کر دی جس نے سب کو حیران کر دیا۔

ہر لڑکی محفل میں خوبصورت اور منفرد نظر آنا چاہتی ہے اور اگر بات ہو اس کے شادی کے دن کی تو یہ خواہش شدت کے ساتھ ہوتی ہے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی دلہن نے اپنی اسی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مہمان خواتین سے انوکھی فرمائش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چند روز بعد دلہن بننے والی ایک لڑکی نے اپنی شادی کے دن مدعو تمام خواتین سے درخواست کی ہے کہ اس کی شادی کے روز کوئی بھی خاتون سفید لباس نہ پہنیں۔

- Advertisement -

دلہن نے ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ درخواست اپنی شادی میں مدعو تمام خواتین سے کی ہے جس کی ویڈیو سعودی عرب کے مقامی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

دلہن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’میں چاہتی ہوں کہ میری شادی کے موقع پر کوئی بھی سفید جوڑا زیب تن نہ کرے۔ سفید جوڑا صرف میرا ہو گا۔ میں نہیں چاہتی کہ شادی کے موقع پر کوئی اور خاتون سفید رنگ کے عروسی طرز کے لباس میں نظر آئے۔

دلہن کی اس انوکھی فرمائش پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دلہن کو خود پر اعتماد نہیں اگر وہ پُراعتماد ہوتیں تو ایسی درخواست کبھی نہ کرتیں جب کہ ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو دلہن کی فرمائش کو حق پر قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اس کا حق ہے کہ وہ شادی کے موقع پر شادی کے دن تمام خواتین سے منفرد نظر آئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خطہ عرب میں دلہن اپنی شادی پر روایتی سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں