تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی تاجر کا 16 ارب ڈالر کی رقم خیرات کرنے کااعلان

ریا ض : سعودی عرب کے تاجر سلیمان بن عبد العزیز الراجحی نے 16 ارب ڈالر کے اثاثے خیرات کرنے کا اعلان کردیا، تاجر کا کہنا ہے کہ اسلام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے رقم خرچ کرنے کو پسند فرماتا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی  معروف کا کامیاب ترین بزنس مین ہیں اور اپنی محنت سے حاصل کردہ کمائی کے بڑے حصے کو فلاحی کاموں میں استعمال کرنے کے لیے مقرر کردی ہے۔

العربیہ کے مطابق ایک اسنیپ چیٹ انٹرویو کے دوران سلیمان بن عبدالعزیز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 16 ارب ڈالر کے اثاثے خیرات میں دے دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوراپنے بیٹوں کو وصیت کردی ہے کہ جب وہ بیمار ہو جائیں تو ان کا علاج سعودی عرب سے باہر نہ کرایا جائے کیونکہ ان کے ملک کے ڈاکٹر بہت ہی قابل ہیں جو کسی بھی بیماری کا بہترین علاج کر سکتے ہیں۔

اب تک جمع کردہ معلومات کے مطابق اب تک کسی ایک فرد کی جانب سے اتنی بڑی رقم بہ طور صدقہ اور خیرات نہیں کی گئی ہے اس لیے کہا جا رہا ہے کہ یہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری اسلامی دنیا کی سب سے بڑی خیرات ہے۔

سعودی تاجر کا تعلق متوسط طبقے سے تھا، محنت سے رقم حاصل کی

مڈل پاس سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے تاہم انہوں نے مسلسل محنت کر کے کچھ رقم جمع کی اور تجارت کا آغاز کیا اور جلد ہی بینکنگ، جپسم، اسٹیل اور زراعت کے علاوہ  دیگر شعبوں میں معروف حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

وہ شروع سے ہی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے اور جیسے جیسے کاروبار بڑھتا گیا ویسے ویسے ان کے فلاحی اور خیراتی کاموں اضافہ ہوتا گیا اور وہ اپنی کامیابی کی وجہ انہی فلاحی کاموں کو سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی کا الراجحی بینک مکمل اسلامی طریقہ کار کے تحت لین دین کرتا ہے اس کے علاوہ ان کا  جپسم، اسٹیل، زراعت کے اور دیگر کئی شعبوں میں وسیع کاروبار ہے۔

Comments

- Advertisement -