اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

شہری کو چونا لگ گیا، سعودی سینٹرل بینک کا انتباہ جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں دھوکے باز، مقامی شہری کے نام پر مالیاتی ادارے سے قرض لینے میں کامیاب ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں نامعلوم چال باز ایک سعودی شہری کو چکما دے کر مالیاتی ادارے سے بھاری قرضہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔

سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کا کہنا ہے کہ فراڈیوں نے شہری کو دھوکہ دے کر ضروری دستاویزات اور قیمتی معلومات حاصل کیں اور اس کے بعد ایک مالیاتی ادارے سے اسی کے نام پر غیرقانونی طور پر قرضہ لے لیا۔

ساما کے مطابق مذکورہ صارف نے کوائف اور دیگر تفصیلات نامعلوم افراد کو دے دی تھیں۔

سعودی عرب: بینک اکاؤنٹ ہولڈرز خبردار!

واقعے کا علم ہوتے ہی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ جس مالیاتی ادارے سے قرض لیا گیا ہے اسے سعودی مارکیٹ میں کام کرنے کا حال ہی میں لائسنس جاری ہوا ہے۔

سعودی سینٹرل بینک نے تمام صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ محتاط رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں