تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاتون ملازمہ سے چھیڑخانی کے جرم میں سعودی شہری کو قید کی سزا

ریاض : عدالت نے خاتون ملازم سے غیر اخلاقی خواہش کا اظہار کرنے سعودی شہری کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی اپیل کورٹ نے ساتھی ملازمہ کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کے واقعے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔

مجرم نے دوران ملازمت اپنی ساتھی ملازمہ نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اسے بوسہ دے اور انکار پر اپنی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جدا فوجداری عدالت نے سعودی شہری پر 4 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا تھا جس پر مجرم نے اپیل کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔

اپیل کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جدا کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مجرم کو قید کو جرمانے کی سزا سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جدا کورٹ نے مجرم کو صرف 4 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی تھی جو ناکافی تھی۔

اپیل کورٹ نے جدا کورٹ کے اس جواز کو بھی مسترد کیا جس میں جدا کورٹ نے کہا تھا کہ مجرم حافظ ہے اور جیل بھیج دیا گیا تو جرائم پیشہ افراد سے تعلق ہونے اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا خطرہ ہے۔

عدالت کا کہناتھا کہ خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کرنےوالے مجرم کو وہی سزا دی جائے گی جو مقرر کی گئی ہے اور اس میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی مرد ہو یا عورت۔

Comments

- Advertisement -